جہلماہم خبریں

جہلم شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔ مرزا راشد جرال

جہلم: شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے ، عید قربان پر جانوروں کی آلائشوں کو فلڈ ڈپو تک پہنچائیں تاکہ بلدیہ اہلکار ان کو اکٹھا کر کے تلف کر دیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم حاجی مرزا راشد جرال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور شہری ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھیں ۔ کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہی ہمارے بچوں سمیت ہم سب کے لیے بہترہے۔

انہوں نے کہا کہ عید قربان پر سنت ابراہیمی کے فرض کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم کو چاہئے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو گھر سے اٹھا کر گلی کی نوکر میں رکھنے کی بجائے علاقوں میں قائم فلتھ ڈپو تک پہنچائیں تاکہ بلدیہ اہلکاراان کو اکٹھا کر کے تلف کر سکیں جس سے ہمارا ماحول بھی بہتر رہے گا اور ہم ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button