دینہ

چوہدری فیصل حسین آف ساگری کے دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی

دینہ: علاقے کی معروف نوجوان شخصیت چوہدری فیصل حسین آف ساگری کے دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔ مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی کے رہنماؤں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے گاؤں ساگری سے تعلق رکھنے والی مشہور نوجوان شخصیت،چوہدری نصیر حسین (UK) کے بھائی اور چوہدری عبدالعزیز کے بیٹے چوہدری فیصل حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، اس موقع پر انہوں نے مقامی میرج ہال میں ایک شانداردعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا، ولیمہ کی یہ تقریب ایک سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری انور حسین، راجہ سعود الطاف، چوہدری عادل جوئیہ، نمبر دار مدوکالس چوہدری ساجد اقبال، چوہدری واجد اقبال، چوہدری اسد (محکمہ پولیس) مقامی صحافی ادریس چودھری سمیت علاقے بھر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور چوہدری فیصل حسین آف ساگری کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button