جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں دو ملین پودے لگانے کا ہدف ہے جس میں سے ہم 14 لاکھ پودے لگا چکے ہیں۔ پرویز اختر

جہلم: محکمہ جنگلات اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سرسبز و شاداب پاکستان موسم بہاراں شجرکاری مہم کے تحت عوام میں آگاہی کے لیے سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم کلب میں پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں دو ملین پودے لگانے کا ہدف ہے جس میں سے ہم چودہ لاکھ پودے لگا چکے ہیں، جو کہ زیادہ تر بیچ کے ذریعے لگائے گئے ہیں، جبکہ باقی مقررہ ہدف جون کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوسائٹی کے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں دو روپے کے حساب سے پودا موجود ہے، عوام دو روپے میں نرسریوں سے پودا لے کر جہاں ان کو جگہ ملتی ہے وہ پودا لگائیں۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا محمد خالد، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی محرم نواز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمحمد وحید، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر وقاص شاہ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل، اساتذہ، طالبات، سب ڈویژنل آفیسر آثار قدیمہ عمران زاہد، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد طارق اور توصیف بیگ سی ای او حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے حصہ لیا اور مل کر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button