سوڈی گجر میں رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: سوڈی گجر میں رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم، خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ سوڈی گجر میں رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں عثمان ولد محمد اعجاز عمر 25سال، غلام رسول ولد روشن خان عمر 70سال، سیف علی ولد محمد علی عمر 42 سال اور گلزار ی زوجہ محمد منصف عمر 40سال شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.