قبضہ مافیا بے لگام، بے سہارا ذہنی معذور خاتون کو زبردستی گھر سے نکال کر مکان فروخت کرنے کی کوشش

0

جہلم: بلال ٹاؤن میں قبضہ مافیا بے لگام، بے سہارا ذہنی معذور خاتون کو زبردستی گھر سے نکال کر مکان فروخت کرنے کی کوشش،اہل محلہ قبضہ مافیا کی راہ میں رکاوٹ بن گئے،متاثرہ خاتون کے ہمراہ اہل محلہ کا احتجاجی مظاہرہ،قبضہ مافیا مردہ باد کے نعرے،وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر اطلاعات سے نوٹس لیکر قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔

احتجاج کرتے ہوئے محلہ کمرشل کالج بلال ٹاؤن کی رہائشی خواتین اور مظاہرین نے بتایا کہ ڈھوک حکم داد راولپنڈی کے رہائشی محمد یعقوب نے مورخہ29اپریل1979کو بذریعہ قرعہ اندازی مکان نمبرE859حاصل کیا اور بعد ازاں کھاریاں کی رہائشی نذیر بیگم زوجہ محمد شریف کو فروخت کر دیا، پنجاب ہاؤسنگ سکیم کے قوائد و ضوابط کے تحت الاٹ منٹ کے بیس سال تک مکان کی رجسٹریشن دوسرے فریق کے نام منتقل نہیں ہو سکتی تھی اس لیے محمد یعقوب نے نذیر بیگم کو مختار نامہ خاص اور اقرار نامہ دیا جو پنجاب ہاؤسنگ سکیم جہلم کے دفتر میں جمع کروایا گیا۔

نذیر بیگم نے اپنا مکان تعمیر کرکے اپنی بے سہارا عزیزہ شمائلہ الیاس وغیرہ کو دیا جو اس مکان میں رہائش پذیر تھی بہن کی معذوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سمیعہ الیاس نے قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے زبردستی ذہنی معذور بہن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال کر مکان فروخت کرنے کی کوشش کی پینتیس لاکھ روپے مالیتی مکان پندرہ لاکھ روپے میں فروخت کرکے پچاس ہزار روپے بیعانہ پکڑ لیا خریدار کو علم ہوا تو اس نے بیعانہ واپس لے لیا۔

اہل محلہ اور متاثرہ خاتون نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سمعیہ الیاس ،قبضہ مافیا کے سرغنہ عابد کے ساتھ ملکر مکان ہتھیانا چاہتی ،پنجاب ہاؤسنگ دفتر جہلم کے کلرک اسماعیل اور ظہیر بٹ کی ملکی بھگت سے مختار نامہ خاص فائل سے غائب کر دیا ہے،قبضہ مافیا کا سرغنہ عابد میری بہن کے ساتھ ملکر مجھے نشہ آوور ٹیکے لگاتے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے ،پولیس نے مکان کو تالا لگا دیا ہے، ذہنی معذور خاتون در بدر کی ٹھوکریں کھانے پے مجبور ہے۔

اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم ،وزیر اعلی ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر ذہنی طور پر معذور بے سہارا خاتون شمائلہ الیاس کو انصاف مہیا کر کے قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

بلال ٹاؤن کے کونسلر خادم اللہ بٹ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ قبضہ مافیا کے خلاف جہاد کیا اور غریب اور مظلوم افراد کا ساتھ دیا ، قبضہ مافیا کے سرغنہ عابد کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے جو سابقہ دور حکومت میں بے سہارا خواتین کے پلازوں پر قبضے کر چکا ہے میں نے مظلوم افراد کا ساتھ دیا اور قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات درج کروائے اب بھی مظلومہ خاتون کے ساتھ ہوں اور عابد نامی شخص بے سہارا خاتون کا مکان ہتھیانہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چار دفعہ کونسلر منتخب ہوا عوام مجھے اچھی طرح جانتے ہیں میرے خلاف جو جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا ہے اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ، قبضہ مافیا کے سرغنہ عابد نامی شخص کی پشت پناہی کون کرتا ہے اور کون کون حصہ وصول کرتا ہے جلد ان شخصیات کو بے نقاب کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.