منگلادینہ

منگلا اور جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 4 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے کی ہدایت پر جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقتھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کر تے ہو ئے 3ملزمان موسیٰ خان ولد عباس خان ، علی رضا ولد محمد اسلم اور محمد اکرم ولد باغ علی سے 3عدد پسٹل بمعہ 30راؤنڈز برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

انسپکٹر محمد شریف SHO تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1 کلو 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button