جہلم

منی بجٹ کی منظوری حکومت کی کامیابی ہے ، یا اپوزیشن کی؟

جہلم: منی بجٹ کی منظوری حکومت کی کامیابی ہے ، یا اپوزیشن کی، یہ نکتہ قابل غور ہے۔ کل اپوزیشن یہی منجن الیکشن کے دوران بیچے گی اور فائدہ اٹھائے گی ، حکومت نے بمشکل بجٹ پاس کرایا۔

اپوزیشن کی طرف سے کوئی رکاوٹ ڈالنے کی عملی کوشش بھی نہیں ہوئی ، ایسا اگر ہے تو اپوزیشن کی زیادہ دلچسپی اس چیز پر تھی کہ حکومت یہ دھبہ ضرورلگے اور اسی وجہ سے حکمران جماعت کو کامیابی ملی ، دوسری طرف حکومت سادہ اکثریت بھی ظاہر نہیں کر سکی کہ کثرت رائے سے بل منظور کرائے۔ سادہ اکثریت بھی172 ارکان سے بنتی ہے ، حکومت نے ایک مرتبہ رائے شماری میں 168 ووٹ لئے۔

بظاہر اپوزیشن کے دعوے بوگس نکلے اور وہ منی بجٹ کی منظوری رکوانے میں بھی بری طرح ناکام رہے ، البتہ بیشتر اشیاء پر ٹیکس ختم کرانا اس کی بڑی کامیابی تھی ، تاہم اپوزیشن کی خواہش یہ نظر آئی کہ بھاری ٹیکس لگانے والا یہ بل پاس ہونا چاہیے تا کہ کل آنے والے انتخابات میں منی بجٹ کا منجن خوب بیچا جا سکے۔

یہ ایک ایسا پرکشش پیکج ہے جس کا عوام کے اندر جا کر دفاع کرنا کسی بھی حکومت کے لئے اتنا آسان کام نہیں البتہ منی بجٹ ڈیتھ وارنٹ کے طور پر ضرور کام دے سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button