کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ میں 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر لوگوں سے نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ کر فرار

کھیوڑہ کی پہاڑی ایریا میں 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر لوگوں سے لاکھوں روپے نقدی قیمتی زیورات لوٹ لیے اور ساتھ ہی لوگوں کو مارا پیٹااور ہوائی فائرنگ کی، پہاڑی ایریا میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار وادی توبر کے پاس مزے کی نیند سوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر پہاڑی ایریا میں دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑیوں کو روک کر لوٹ لیا، مسافروں سے ہزاروں روپے زیورات لوٹ لیے اور مارا پیٹا، نجی سیمنٹ فیکٹری کی شفٹ والی گاڑیاں کاریں کیری و دیگر گاڑیوں کو لوٹ لیا۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس کافی دیر کے بعد پہنچی، انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ سید حسن شاہ نے ایف آئی آر درج کر لی اور جلد ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروا دی۔

عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او ڈی پی او جہلم ڈی ایس پی کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پہاڑی ایریا میں ڈیوٹی کے دوران سونے والے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button