جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3جواریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید مصطفٰی تنویر کی ہدایات پرجہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 400کپییاں شراب،200گرام چرس اور 2عدد پسٹل 30بور معہ 4روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے خادم حسین اے ایس آئی نے دوران گشت کار سوار ملزم محمد ارشد عرف کاشی ولد خان اشرف سکنہ پیراغیب جہلم سے200کپیاں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر کے محمد تنویر اے ایس آئی نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار ملزم شکرا غوث ولد غلام غوث سکنہ گھرمالہ جہلم سے 200کپیاں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ڈومیلی کے محمد ارشاد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم افضال مہدی ولد گل مواد سکنہ ڈھوک گرجاکیاں داخلی بڑاگواہ سے 200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ڈومیلی کے محمد ارشاد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم افضال مہدی ولد گل مواد سکنہ ڈھوک گرجاکراں داخلی بڑاگواہ سے پسٹل30بور معہ3روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپورشریف کے عبدالرحمٰن ایس آئی/ایچ آئی یو نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 89/18بجرم302/109ت پ تھانہ جلالپور شریف میں ملزم آصف علی ولد گلزار سکنہ وگھ سے پسٹل 30بور معہ 1روند آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر کے محمد عمران ٹی/ایس آئی نے مخبر خاص کی اطلاع پر جوئے کی محفل پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزمان مسمیان علی حسن،وسیم حسن، نعمان نوید،شکور محمد،صابر بمقام محلہ عثمانیہ کالا گوجراں سرعام شاہراہ عام پر جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی رقم مبلغ 8200/-روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button