ڈومیلی کے علاقہ فور پوٹھی اور ملحقہ دیہاتوں کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

0

ڈومیلی: فور پوٹھی اور اسکے ملحقہ دیہاتوں کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، علاقہ مکین دور دراز نے پینے کیلئے پانی لانے پر مجبور،کنویں اور نلکوں میں پانی ناپید ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ یونین کونسل نگیا ل کے گاؤں فورپوٹھی اور اسکے ملحقہ دیہاتوں میں پانی کا شدید بحران پید ہوگیا،علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں،علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے انسان و حیوان چرندپرند مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔
کوئلے جیسی معدنیات سے مالا مال گاؤں پوٹھی ٹلہ جوگیاں کے قریب ہے اس جدید دور میں پانی جیسی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے،صاف پانی تو دور کی بات ویسے پانی بھی نہیں ملتا،مردوخواتین دوردراز سے پانی پھر کے لانے پر مجبور ہیں،بارشوں کی کمی اور گرمی کی شدت کی وجہ سے گاؤں کے تمام کنوئیں اور نلکے خشک ہوگئے ہیں،ہماری زندگی گھٹن ہوگئی ہے۔
پچھلی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے نمائندوں کی جانب سے بھی مسلسل نظراندارز کیاجارہاہے اگر یہی حال رہا تو علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں گے،ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقے کے پانی کے مسلئے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ ہماری زندگی اچھی گزر سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.