جہلم

پنجاب الیکٹرک فریج اینڈ ائیرکنڈیشن ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جہلم: پنجاب الیکٹرک فریج اینڈ ائیر کنڈیشن ورکشاپ کی افتتاحی تقریب ، فیتہ کاٹ کر خصوصی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ جی ٹی روڈ جادہ چونگی کے مقام پر پنجاب الیکٹرک اینڈ فریج ایئرکنڈیشن ورکشاپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر مولانا محمد آزاد خطیب جامع مسجد طور نے فیتہ کاٹ کر خصوصی دعاکی۔

اس موقع پر جہلم اخبار فروش یونین کے سرپرست اعلیٰ اعجاز الحق قریشی ، سینئر ممبر محمد یعقوب بٹ، محمد اقبال بٹ، زین العابدین ، اسامہ بٹ، مولوی محمد شفیق، عمر بٹ، زید بٹ، حیات بٹ سمیت شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی کارروباری تنظیموں کے عمائدین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button