جہلم

جہلم کے معروف بزرگ صحافی بابا مظفر اقبال انصاری مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے

جہلم کے معروف بزرگ صحافی بابا مظفر اقبال انصاری مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ بلال ٹاؤن میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں شہر کی سماجی رفاعی ، فلاحی ، کارورباری ، مذہبی ،تنظیموں کے عمائدین سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے بانی ممبر بزرگ صحافی بابا مظفر اقبال انصاری مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ بلال ٹاؤن ٹینکی والی گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بابا مظفر اقبال انصاری کی رسم قل جمعرات کے روز ان کی آبائی رہائش گاہ بلال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button