دینہ

دینہ پولیس سٹی چوکی کی کارروائی، 2 ملزمان سے 10 لیٹر شراب اور 340 گرام چرس برآمد

دینہ پولیس سٹی چوکی کی کارروائی، 2ملزمان سے 10لیٹر شراب اور 340گرام چرس برآمد ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹی چوکی دینہ کے انچارج احسان عباس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نصیر احمد ولد شوکت علی ساکن اقبال ٹاؤن دینہ 340گرام چرس برآمد کر لی۔

دوسری کاروائی میں ASIخرم شہزاد نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف حسین ولد صابر حسین سکنہ دینہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button