جہلم شہر و گردونواح میں سود مافیا سرگرم ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی سے گریزاں

0

جہلم: شہر و گردونواح میں سود مافیا سرگرم ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی سے گریزاں، بااثر افراد سود پر رقم دیکر شہریوں کی زمینیں، جائیدادیں، زیورات ، ہڑپ کرنے میں مگن، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموشی اختیار کر لی ، متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں بااثر افراد سود پر سادہ لوح شہریوں کو رقم دیکر مجبور و بے کس افراد سے بینک کے بلینک چیک اور ان کی زمینوں کے کاغذات اپنے پاس گروی رکھ لیتے ہیں ، سود خور ہر مہینے ،کی 6 تاریخ تک سود کی رقم وصول کر لیتے ہیں ، مقررہ تاریخ پر رقم ادا نہ کرنے والوں کو سود کی مد میں ڈبل قسط ادا کرنی پڑتی ہے۔

جہلم شہر کے گردونواح میں سود خور مافیا سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سود خوری کا نظام ختم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں اور اس طرح جہلم شہراور مضافاتی علاقوں میں مردوں سمیت خواتین بھی سود کا بدترین کارروبار کر رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی متاثرین کی آواز زرائع ابلاغ کے ذریعے حکام بالا تک پہنچانے کی کوششیں کی گئی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، عوامی ، سماجی، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی حلقوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.