انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے، سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کوروزانہ کی بنیاد پر سپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد ربنواز،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات ،سی ای او ایجوکیشن ،محکمہ بلدیہ جہلم ، اور محکمہ جیل، ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن ، اے ڈی سوشل ویلفئر ، محکمہ ماحولیات، ، پی ڈی ایم اے ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے اجلاس کو ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔

اجلاس میں یہ فیصلے ہوئے کہ محکمہ ہیلتھ روزانہ کی بنیاد پرجہلم کے مختلف علاقوں میں سپرے کر ے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہلم کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی،اسی طرح کالجز میں مہم جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اسی لئے جہلم ڈینگی فری ڈسٹرکٹ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.