جہلم

عیدالاضحی کی آمد، سنت ابراہیمی ادا کرنے والوں نے قصابوں کی ایڈوانس بکنگ کروالی

جہلم: سنت ابراہیمی ادا کرنے والوں نے قصابوں کی ایڈوانس بکنگ کروالی، قصابوں نے شفٹوں میں قربانی کرنے والوں کو شیڈول جاری کردیئے، قصابوں کے نرخ آسمانوں کو چھونے لگے، موسمی قصابوں نے بھی چھری بوگدے اٹھا کر قصابوں کا روپ دھار لیا اور لنگوٹ کس کرمیدان میں آگئے، متعدد شہریوں نے قصابوں کی مصروفیات کے باعث اپنے جانور دوسرے دن قربان کرنے کا پروگرام بنا لیا۔

عید الاضحی میں 1 دن باقی رہ گیا، جذبہ ایمانی سے سرشار عوام 10 ذوالحجہ کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے انتہائی پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور اس سلسلہ میں مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت کے لئے آنے والے شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا ہے، قصابوں نے جانوروں کوذبح کرنے کی بکنگ بند کر دی ہے ،جبکہ قصابوں کی جانب سے اس موقع کو سیزن قرار دیتے ہوئے قربانی کرنے والوں کے لئے شفٹوں میں قربانی کرنے کا شیڈول جاری کررکھا ہے۔

قصابوں کے نرخ بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں، عید قربان کی نسبت سے موسمی قصابوں نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے ، چھریاں ، ٹوکے اٹھا کر قصابوں کا روپ دھارلیاہے۔اس طرح سادہ لوح افراد سے ایڈوانس وصول کرکے جانور ذبح کرنے کی بکنگ جاری رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button