جہلم

راجہ پرویز اشرف آبائی حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پیپلز پارٹی جہلم

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت محمد اشتیاق پال، آصف زمان ڈار ضلعی کوارڈینیٹر، رخسانہ کوثرضلعی صدر شعبہ خواتین ، حبیبہ شرافت ضلعی سیکرٹری اطلاعات(خواتین) نے راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم پاکستان کو اپنے آبائی حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہا آج بہتر انداز میں انہوں نے پہلے گوجر خان کو محرومیوں سے نجات دلائی اب بھی اپنی نمائندگی کرتے ہوئے ۔ جہاں گوجرخان کی عوام کیلئے کام کریں گے اسی طرح راولپنڈی ڈویژن میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی جیت سے راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور آنے والے وقت میں سردار سلیم حیدر گلزار اعوان راجہ عمران اشرف اور سمیرا گل جیسے جیالے رہنما اور ورکرز بھی کامیاب ہوں گے پارٹی کارکنان حوصلہ رکھیں وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button