جہلم

پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے عہدیدار اور ممبران ہمارے بھائی ہیں۔ راجہ ذوالفقار حیدر

جہلم: پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین جہلم کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ کو یونین دفتر کے لئے جہلم کی معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ذوالفقار حیدر 5 عدد صوفے تحفے کے طور پر پیش کر دیئے۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے عہدیدار اور ممبران ہمارے بھائی ہیں یونین دفتر میں فرنیچر کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی طرف سے 5 عدد صوفے تحفے کے طور پر دے رہا ہوں تاکہ کام کاج سے فارغ ہو کر آنے والے محنت کش یونین دفتر میں سکھ کا سانس لے سکیں ۔ یونین دفتر کے لئے پیش کئے جانے والے صوفے پی ڈبلیو ڈی جہلم کے مزدور رہنما حاجی محمد افضل خان بلوچ کے حوالے کر دیئے گئے۔

پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے راجہ ذوالفقار حیدر کو محنت کشوں کے لئے 5 عدد صوفے بطور تحفہ دینے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونین دفتر میں آنے والے مزدوروں کے ٹھنڈے پانی کی سہولیت کے لئے درکار ڈسپنسر تحفہ دینے کا ایکسیئن جہلم نے وعدہ کر رکھا ہے ، انشاء اللہ اگلے چند روز میں محنت کشوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی ممکن ہو جائیگی۔

انہوں نے ایکسین پی ڈبلیو ڈی جہلم اور راجہ ذوالفقار حیدر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button