پنڈدادنخان

پاکستان میں جدید صحافت کے بانی ضیاء شاہد کی وفات پر پنڈدادنخان کے صحافیوں کا اظہار تعزیت

پنڈدادنخان: پاکستان میں جدید صحافت کے بانی مظلوموں کی آواز خبریں میڈیا گروپ کے مالک بابا ئے صحافت بزرگ صحافی ضیاء شاہد علالت کے باعث وفات پاگئے ان کے انتقال پرسابق صدر ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن سینئر صحافی یوسف ناز ، ڈویژنل یونین کے سابق صد ر و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب سینئر صحافی یو نس شہباز ، تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں ،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان، چیئر مین اختر علی شاہ، نائب صدر نور محمد ،ملک فاروق اعظم،خواجہ امجد،شکیل شیراز ایڈووکیٹ،نوجوان صحافی سلیمان شہباز ،رضوان یوسف ،ذیشان یوسف ،عدنان یونس ،چوہدری اعجاز محمود ، اطہرعمران، راجہ ندیم جنجوعہ، مدثر ملک، وسیم وصی ،عابد قریشی اور ضلع بھرکے صحافیوں کی کثیر تعداد سمیت سیاسی سماجی و مذہبی حلقوں نے پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ کے بانی سینئر صحافی ضیاء شاہد کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے امتنان شاہد اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button