جہلم

سماجی شخصیات چوہدری سعید احمد اور سلیم احمد چوہدری کی نجی سکول کے بچوں کی وفات پر اظہار تعزیت

معروف سماجی شخصیات مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج چوہدری محمد سعیداحمد اور الحاج پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری نے گزشتہ دنوں برلب جی ٹی روڈ پر قائم نجی سکول میں پروگرام کی ریہرسل کے دوران پیش آنے والے سانحہ میں بچوں اور اساتذہ کے زخمی اور2 بچوں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سانحہ میں بچوں کے شہیداور زخمی ہونے والے والدین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کے حضور دعا کی کہ شہیدہونے والے بچوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمی ہونے والے بچوں کو صحتیابی نصیب فرمائے۔

انہوں نے لواحقین کے صبر وجمیل کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button