جہلم

جہلم کے گنجان آباد علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم

جہلم کے گنجان آباد علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم، شہری بیزار، وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں نئی آبادی محلہ کریم پورہ، مجاہد آباد، قیصر آباد، رشیدآباد، مخدوم آباد، کشمیر کالونی، روہتاس روڈ، چونترہ ، کھرالہ، کنتریلہ سمیت شہر کی دیگر آبادیاں سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

مذکورہ علاقوںجن میں نئی آبادی محلہ کریم پورہ، مجاہد آباد، قیصر آباد ، رشیدآباد، مخدوم آباد ، کشمیر کالونی، روہتاس روڈ، چونترہ ، کھرالہ، کنتریلہ شامل ہیں میں ابھی تک سوئی گیس کی پائپ لائنیں نہیں بچھائی گئی جبکہ بیشتر علاقوں میں محض چند گز کے فاصلے کی دوری پر سوئی گیس کی پائپ لائنیں موجود ہیں جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو دور جدید میں بھی لکڑ یاںجلا کر کھانا پکانا پڑتا ہے ۔ گھریلو خواتین زہریلے دھوئیں سے دمے اور سانس ،آشوب چشم سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ علاقوں میں سوئی گیس کے کنکشن مہیانہ کرنامکینوں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں شہر سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشی پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات کے موقع پرجانچ پڑتال کے بعد نمائندوں کا انتخاب کریں گے جن نمائندوں میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہوگی انہیں قریب بھی نہیں پھٹکنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button