ملازمین اور افسران اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں ورنہ ان کیخلاف محکمانہ کاروائی ہو گی۔ ڈی پی او جہلم

0

جہلم: تمام ملازمین اور افسران تفتیش اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں ورنہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے اردل روم میں ملازمین کو دئیے گئے شوکاز کے حوالے سے پیش ہونے والے ملازمین اور افسران سے کیا 55 پولیس افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے جن میں سے 8 کے خلاف انکوائری کرنے جبکہ 3 کو التوا اور 11 شوکاذ نوٹس فائل 23 کو وارننگ دی گئی جبکہ ایک کانسٹیبل کی دو سال کے لیے انکریمنٹ روک دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو ملازم اور افسر اچھا کام کرے گا اس کو شاباش کے ساتھ ساتھ انعام بھی ملے گا جبکہ کہ غفلت اور کوتاہی کرنے والوں کو سزا ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.