جہلم

کام کسی کیخلاف اشتہار لگانے سے نہیں بلکہ تاجروں کے فلاح وبہبود کرنے سے ہوتے ہیں۔ ملک اقبال

جہلم: تاجر کسی بھی ملک میں معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں،جبکہ اگر تاجر متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم پر کام کریں تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔جبکہ وہ حکومت کو ریونیو دے کر حکومت کے معاشی وسائل میں اضافہ کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر حاجی ملک محمد اقبال نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کام کسی کے خلاف اشتہار لگانے سے نہیں بلکہ تاجروں کے فلاح وبہبود کرنے سے ہوتے ہیں جبکہ اس طرح کی منفی کاروائیوں سے ہمیں تاجروں کی بھلائی کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے ،شہر میں پبلک لٹیرین کی کمی ،شہر میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے ضمن میں ہمارے وفد جس میں تاجروں کے سینئر راہنما شیخ محمد جاوید ،جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران میجر(ر)محمد آصف،انفارمیشن سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی،خورشید احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی سے ملاقات میں حکمت عملی طے کی ہے جس کے بعد یقینا تمام مصروف بازار کشادہ ہوںگے اور خریداروں کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک معمول کے مطابق چلے گئی جبکہ تمام موٹرسائیکل رکشہ جات کو اڈوں میں پابند کرنے کیلئے بھی ایک حکمت عملی بنا کر اس پر عمل کروایا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button