دینہ

عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کا مین چوک دینہ کا دورہ، نالوں کی صفائی کا معائنہ کیا

دینہ: عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے مین چوک دینہ کا دورہ کیا۔ مین چوک میں موجود نالہ جو کہ کافی نیچا ہے جس کی وجہ سے بارش کے دنوں میں سارا گند پڑی کے نیچے پھنس جاتا ہے اور گندہ پانی روڈ پر جمع ہو جاتا ہے جوکہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کو اس حوالے سے انجینئر عمر اور سینٹری انسپکٹر امجد محمود نے بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری طور ہدایت جاری کی کے پڑی کو نکال کر منگلا روڈ کے نالے کے برابر کیا جائے اور جلد کام شروع کردیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام پر عوامی سماجی حلقوں نے وقار حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مین چوک سے نالے کے لیول کو برابر کرنے کا کام جلد شروع ہو جائے گا یہ ایک بڑا مسئلہ ہے جو حل ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button