سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا سول ہسپتال جہلم کا دورہ، صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لیا

0

جہلم: سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر)محمد عثمان نے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ سول ہسپتال جہلم کا رات گئے اچانک دورہ کیا صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لئے ایس او پیز کے مطابق کام کر رہے ہیں اور ابھی تک ضلع جہلم میں 7 ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں جنکی ٹریول ہسٹری کے مطابق راولپنڈی سے کام کاج کے سلسلہ میں وابستگی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے صبح شام ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مزید کہا ہے کہ عوامی سہولیات کے پیش نظر محکمہ صحت دور دراز علاقوں میں انڈور اور اوٹ دور سرویلنس کر رہی ہے ، ضلع جہلم میں بیماری سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات مکمل ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی بارے تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش اور دیگر افسران موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.