سوہاوہ

سوہاوہ چکوال روڈ سے ملحقہ علاقہ ڈھوک امب تا سرگڈہن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سوہاوہ (مشرف کیانی) حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے فنانس سیکریٹری رفعت محمود زیدی اور پی ٹی آئی ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری اظہر محمود زیدی کا آبائی علاقہ شدید پسماندگی کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال روڈ سے ملحقہ علاقہ ڈھوک امب تا سرگڈہن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دو ہائی اسکولز اور بنیادی مرکز صحت کے مرکزی گاؤں سرگڈہن کے رہائشی شدید سفری مشکلات کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 ء کے جنرل الیکشن میں علاقہ بھر کی عوام رفعت محمود زیدی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا تھا تاہم اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ حکمرانوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس علاقہ کے عوام کو نظرانداز کر دیا گیا۔

اہلیانِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقہ کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکال کر عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button