دینہ

یومِ ولادت با سعادت حضرت علی ؑ کی مناسبت سے دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں تقریب کا اہتمام

دینہ: یومِ ولادت با سعادت مولا علی مشکل کشا ؑ کی مناسبت سے دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں تقریب کا اہتمام ، اس تقریب میں علاقہ کی معروف شخصیت آغا سید لال بادشاہ جی نے خصوصی شرکت کی اور 150 پونڈ وزنی کیک کاٹا، اس موقع پر تقریب کے میزبان ایم اسلم انجم اور دیگر نے شرکت کی ، تقریب میں لنگر حسینی کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں یومِ ولادت با سعادت مولا علی مشکل کشا ؑ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی آغا سید لال بادشاہ جی نے خصوصی طور پر شرکت کی ، تقریب میں 150پونڈ وزنی کیک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس کو آغا سید لال بادشاہ نے کاٹا۔

تقریب میں ایم اسلم انجم ، چوہدری ملازم حسین ، میاں ذیشان شانی، چوہدر ی میر عباس یوکے ، سید آزاد شاہ یوکے ، چوہدری محمد افضل ، سید ذوالقرنین شاہ سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعدادا نے شرکت کی ، تقریب کے آخر میں لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button