جہلم

کیئر ٹیکرز کے رضا کاروں کی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعیناتی سے ٹریفک روانی میں بہتری آنے لگی

جہلم: کیئر ٹیکرز کے رضا کاروں کی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعیناتی سے ٹریفک روانی میں بہتری ، ٹریفک اہلکار رضا کاروں کا فائدہ اٹھا کر غائب ہونے لگے، ٹریفک انچارج عدنان بھی غائب، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کیئر ٹیکرز کی جانب سے شہر میں رش آورز کے دوران ٹریفک اہلکاروں کی کم تعداد کے باعث درپیش مسائل حل کرنے کیلئے چار دن سے رضا کار تعینات کئے گئے ہیں جو ٹریفک کی بحالی اور روانی کیلئے بھر پور کام کر رہے ہیں۔
جمعرات کے روز بارش اور سخت سردی کے باوجود کیئر ٹیکرز کے رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے لیکن ٹریفک پولیس اہلکار اور انچارج انسپکٹر عدنان نے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے غائب ہو جانے میں عافیت سمجھی۔
دوسری طرف ڈی پی او کی طرف سے تعینات کردہ پولیس ملازمین بھی چھ گھنٹے کھڑے رہ کر گزار نے میں مصروف ہیں ان اہلکاروں میں سے کوئی ملازم ٹریفک کی روانی یا غلط پارکنگ سے روکنے کی کوشش ہی نہیں کرتا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سماجی تنظیم کی کاوش اپنی جگہ ، تنخواہ لینے والے اہلکاروں کیوں موقع سے غائب ہو جاتے ہیں ڈی پی او جہلم کواس بات کانوٹس لے کر اچانک چیکنگ کرنی چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button