نہتے نمازیوں کو نشانہ بناناانتہائی بزدلانہ فعل ہے، محمد عبداللہ حمید گل

0

کھیوڑہ: مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی زبانوں پر اب کیوں چھالے پڑچکے ہیں ،نہتے نمازیوں کو نشانہ بناناانتہائی بزدلانہ فعل ہے ، اب تو مسلمانوں پر حملہ ہوا ہے اب عالمی میڈیا دہشت گرد وں کو دہشت گرد کہنے کی بجائے شوٹر کہہ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ کے رد عمل میں محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان و کشمیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد پر حملہ دراصل اسلام پرہی حملہ ہے او آئی سی کو ہنگامی بنیادوں پر اس سنگین مسئلہ پر اجلاس بلانا چاہیے جس میں تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو شرکت کرنی چاہیے اور دنیا کو باور کرایا جائے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے کسی حصہ میں بھی درد ہو تو تکلیف پورے جسم کو محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ میں49 سے زیادہ مسلمان شہید اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔ مسلمانوں کے خلاف ہر طرف تنگ نظری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ہندوؤں ، یہودوں اور عیسائیوں پر حملہ ہو جائے تو مسلمانوں کو دہشت گرد گردانا جاتا ہے اب تو مسلمانوں پر حملہ ہوا ہے اب عالمی میڈیا دہشت گرد وں کو دہشت گرد کہنے کی بجائے شوٹر کہہ رہا ہے۔ عالمی میڈیا کا یہ دہرا معیار مسلمانوں کے لئے باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا یہ حملہ بنگلادیشی کرکٹ پر ہو پہلے مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے خود ساختہ دہشت گردی حملے کرائے جاتے تھے اب مسلمانوں کو ڈرانے کے لئے ان کی عبادت گاہوں پرحملے کئے جا رہے ہیں تا کہ تیزی سے پھیلتا ہوا اسلام رک جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اور اس نے پوری دنیا پر پھیلنا ہے مسلمان ان حملوں سے نہیں ڈریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک معصوم سا ملک ہے بعض داخلی عناصر نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے یہ مذموم حرکت کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا کو یہ سمجھ لینا چایئے کہ مسلمان ایک پرامن قوم ہے ۔ دنیا میں کہیں بھی غیر مسلم نشانہ بنتے ہیں تو فوراً تمام بین الاقوامی میڈیا مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہوجاتا ہے اب مسلمانوں پر ہوا تو عالمی میڈیا کی زبانیں گنگ ہو گئیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو انسان دشمن پالیسیوں کی بجائے انسان دوست پالیسیاں بنانی چایئے تاکہ انتہا پسندی کی لہر میں کمی واقع ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.