دینہ

ڈی ایس پی پٹرولنگ شاہد صدیق کا پنجاب پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا دورہ

دینہ: ڈی ایس پی پٹرولنگ شاہد صدیق نے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا دورہ کیا، اس موقع پر انچارج پوسٹ چک اکا مسعود احمد ، سب انسپکٹر ایڈمن آفیسر وسیم انتصار ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی موجود تھے۔
ڈی ایس پی پٹرولنگ شاہد صدیق نے پوسٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور پوسٹ پر موجود افسران وجوانوں کو موجودہ ملکی حالات کے مطابق الرٹ ہو کر ڈیوٹیاں سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی شاہد صدیق نے پٹرولنگ پوسٹ کے افسران واہلکاروں کو ہدایت کی کہ اسلحہ اور منشیات کی مہم کو مزید تیز کیا جائے جبکہ چک اکا پوسٹ کے محرر کو ہدایت کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔
انچارج چک اکا پوسٹ مسعود احمد سب انسپکٹر نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوران سفر مسافروں کی مشکلات کو حل کرنا اور سفر کو محفوظ بنانا ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاںعمل میں لانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، پٹرولنگ فورس 24 گھنٹے شاہراہوں پر گشت کرتی ہے ، جس کا مقصد مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button