تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر افتخار محمود کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

0

پری درویزہ: تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر افتخار محمود کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 82سال تھی ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں ایک بیٹا شامل ہے ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ پڑی درویزہ کے غربی قدیمی قبرستان کے نزدیک جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس کی امامت شیخ حافظ محمد وقاص جاوید نے کی ۔

نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر ، سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار ، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد علی بخاری ، پی پی پی سٹی سوہاوہ کے صدر شوکت علی ، عوامی ورکر پارٹی پاکستان کے کارکن ، انقلابی پوٹھوہاری شاعر زمان اختر ، برادر کیپٹن شبیر شہید آف سوہاوہ سماجی شخصیت سید کبیر حسین شاہ اختر ،سابق چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ ، سید مہتاب حیدر ، چراہ اسلام آباد کے کونسلر محمد عمران اور دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں ۔

مرحومہ کو سوگواران کی موجودگی میں پڑی درویزہ کے قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.