پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں جرائم پیشہ خواتین محنت کش کے گھر سے طلائی زیورات چرا کر فرار

0

تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپورشریف کی حدود میں گداگروں کے بھیس میں جرائم پیشہ خواتین محنت کش کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئیں۔

پنڈی سید پور کا رہائشی محمد اظہر ولد جمعہ خان اہل خانہ کے ہمراہ کھیتوں میں موجود تھا جبکہ گھر میں تالے لگے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گداگروں کے بھیس میں جرائم پیشہ خواتین گھر میں داخل ہو گئیں۔

خواتین تالے توڑ کرپانچ لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئیں۔ فرار ہوتے ہوئے ایک خاتون اپنے جوتے بھی وہیں چھوڑ گئی۔

سہ پہر تین بجے اہل خانہ کھیتوں سے واپس گھر پہنچے تو گھر کا حلیہ ہی بگڑ چکا تھا تاہم پولیس تھانہ جلاپورشریف نے واقع کی رپٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.