جہلم

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، دن دیہاڑے سینئر صحافی کی گاڑی پر حملہ ایک تشویشناک عمل ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس طرح سے صحافیوں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا حکومت کا کوئی ایجنڈا لگتا ہے؟ ملکی تاریخ میں مارشل لا دور میں بھی ایسا نہیں ہوتا تھا، اب ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ پاکستان کے صحافی آسانی سے ہدف بن رہے ہیں۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ حکومت کے بنیادی حقوق دلانے میں ناکام ہو چکی ہے، پاکستان کے غریب عوام بچارے بھوک اور افلاس، بیروز گاری اور مہنگائی سے تنگ آ کر خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں اور حکومت اپوزیشن سے محاز آرائی اور ان کا ہر محاز پر مقابلہ کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اگر حکومت سنجیدگی سے عوام کے مسائل کی طرف توجہ دیتی تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافی عامر راؤ پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button