دینہاہم خبریں

دینہ میں بریک فیل ہونے سے 2ٹرکوں میں خوفناک تصادم ،1شخص جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی

دینہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،بریک فیل ہونے سے 2ٹرکوں میں خوفناک تصادم ،1شخص جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ،ریسکیو 1122نے جاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے قریب صبح سویرے ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں لاہور اور راولپنڈی کی سمت سے آنے والے 2ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے آپس میں جا ٹکرائے جس سے ٹرک میں سوار عابد ولد عبدالغفار عمر 48سال ساکن مردان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ میں محمد اشفاق ولد ربنواز عمر28سال ساکن گوجرانوالہ اور گلزار ولد مختار عمر 36سال ساکن مردان شدید زخمی ہو گئے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button