آٹھواں سالانہ جلسہ بسلسلہ میلاد النبی ﷺ 15 دسمبر کو نگیال داخلی پدھری میں منعقد ہوگا

0

ڈومیلی: 8واں سالانہ جلسہ بسلسلہ میلاد النبی ﷺ 15دسمبر 2018بروز ہفتہ کو بعدازنماز عشاء ڈھوک نگیال داخلی پدھری سوہاوہ جہلم میں منعقد ہوگا،جس میں تلاوت اور نعت خواںمحمدنعمان انور قادری ڈومیلی،محمدحنیف قمرآبادی میانوالی،عمران ایوب قادری لاہو،علی محمد خیال،محمدعامرفریدی،علامہ مولاناشکیل احمدوارثی تھلہ چوہدریاں،حافظ نویداور احسان یوسف پیش کریں گے۔

یہ جلسہ چوہدری خان مرحوم اور چوہدری محمد یعقوب مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے منعقد کیاجاتاہے،زیرسرپرستی فجرالسادات پیرسید محمدشاہ صاحب جابہ شریف مانسہرہ اورپیر سید محمدریاض حسین شاہ ہوں گے،اس جلسہ میں خصوصی خطاب الحافظ القاری حضرت مفتی محمدعبداللہ مظہر وارثی خطیب اعظم راولپنڈی فرمائیں گے۔

اس محفل کے بانی چوہدری سخاوت علی ہوں گے،اس جلسہ میں بذریعہ قراندازی کے ذریعے 2عمرہ کے ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے،انتظامیہ کیجانب سے تمام نوجوانوں بچوں بزرگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.