اسلام نے عورت کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا، خواتین کا معاشی تحفظ تعلیم ہی سے ممکن ہے، بابر ظہیر

0

جہلم: خواتین کا معاشی تحفظ تعلیم ہی سے ممکن ہے اور خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں جوکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حقوق کے متعلق آگاہی سے ممکن ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر جہلم بابر ظہیر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے خواتین کو معاشی تحفظ ، اعتماد اور ترقی کی دوڑ میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے تاریخی قانون سازی کی ہے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر جہلم بابر ظہیر نے کہاکہ دین اسلام نے عورت کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کیاہے اور جنت ماں کے قدموں میں تلاش کرنے کا حکم دے کر خواتین کو ایسا عظیم اور اعلی رتبہ دیا ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

انکا کہنا تھا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں کلیدی کردار ادا کر ہیں،خواتین کے حقوق کے متعلق بڑھتی ہو ئی آگاہی سے مذید حالات بہتر ہونگے اور معیشت کا پہیہ مزید تیز ہو گا کیونکہ خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر آفتاب سرور اور مختلف شوبا زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.