جہلماہم خبریں

جہلم میں قائم مویشی منڈیوں میں عوام کے لئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل جہلم جی ٹی روڈجہلم پر واقع مویشی منڈی اور کینٹ بورڈ لوٹا موڑ پر واقع مویشی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور قربانی کے جانوروں کی منڈیوں / سیل پوائنٹس پر ضروری انتظامات چیک کئے۔اے ڈی سی آرمحمد ارشداور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں رواں سال جہلم میں قائم مویشی منڈیوں میں عوام کے لئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ضلع کی چاروں تحصیلوں منڈیاں لگائی گئی ہیں جہاں بیوپارویوں اور عوام کی سہولت کے پیش نظرمکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم تمام منڈیوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ سمیت دیگر انتظامات مکمل ہیں ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشی منڈیاں صبح شام تک خرید و فرخت کے مراکز بنے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی فراہم کرنے ، لائٹس کا انتظام مکمل کروانے ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا ہے ضلع بھر میں مخصوص مقامات کے علاوہ جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد ہے ،عوام الناس جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے قائم کردہ سیل پوائنٹس پر وزٹ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close