صحافت کو تعمیری مقاصد کیلئے عمل میں لاتے ہوئے ایک روشن پاکستان کا حصول ممکن ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ سماجی بیداری میں صحافت اہم کردار ادا کرتی ہے،صحافت کو تعمیری مقاصد کے لیے عمل میں لاتے ہوئے ایک روشن پاکستان کا حصول ممکن ہے۔ حق گوئی اور بے باکی آزادی صحافت کا ہمہ گیر دستور ہے۔ صحافت کے بنیادی اصولوں کا تحفظ ایک ذمہ دار صحافی کی پہچان ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےصحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی اہمیت و حیثیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں۔ آزادی صحافت نظر ِاقدار و روایات کی نگہبانی اور قومی مفادات کی پاسداری ہے۔ آزادیء صحافت عوامی جدوجہد اور جمہوری عمل کے تسلسل سے وابستہ ہے۔ اداروں کا استحکام ریاست کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ صحافی عوام کی سماجی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے رائے عامہ کی رحجان سازی میں حصہ لیتے ہیں۔ ضلعی مسائل کے پائیدار حل کے لیے مثبت صحافت کا مقام واضح ہے۔ آئین و قانون کی رْو سے قومی مفادات کاتعین اہم ہے وگرنہ حقیقی ذمہ داریوں سے پہلو تہی برتتے ہوئے ہم حقائق سے چشم پوشی کے مرتکب ہوں گے۔ اداروں کا استحکام ضلعی مسائل کے حل کے لیے لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورحاضر میں میڈیا کی طاقت سے انکار ناممکن ہے۔ ضلع جہلم میں صحافتی آزادی کی بحث اوائل سے ہی چلی آر ہی ہے۔ آزادی صحافت کے اصل اہداف کو حاصل کرنا ناگزیر وجوہات کی بنا پر دشوار ہے۔ ہمارے ہاں صحافت نمودو نمائش کا ذریعہ بن چکی ہے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایک طاقتور ذرائع ابلاغ ہیں۔ دورحاضر میں صحافت کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت آزادء شتر بے مہار کا نام نہیں بلکہ پریس کو ذمہ دار رویہ اپناتے ہوئے اپنی آزادی کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ میڈیا خود احتسابی کے ذریعے اپنے قدم مضبوط کر سکتا ہے۔ آزادی صحافت اطلاعات کی دیانتدارانہ ترسیل کا نام ہے۔ عوامی شعور کی بیداری میں صحافت اہم کردار ادا کرتے ہوئے سماجی تشکیل نو کی علمبردار ہے۔ انتہا پسندانہ رویے صحافت کی اصل اقدار کو متاثر کرتے ہیں۔ صحافت رائے عامہ کی تشکیل میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔

اس موقع پر جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ، نائب صدر مرزا کفیل بیگ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، الیکٹرانک میڈیا کے سابق صدر عامرکیانی سمیت دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.