جہلم

مساجد میں نمازیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لئے سپرے کوروائے جائیں۔ شہری حلقے

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر کی مساجد میں نمازیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لئے سپرے کوروائے جائیں۔ شہریوں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر شہر سمیت ضلع بھر کے نمازیوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں نمازیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے سپرے کوروائے جائیں تاکہ کورونا وائرس کے خدشات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مساجد میں جراثیم کش سپرے نہیں کوروائے گئے ،جس کیوجہ سے نمازیوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
نمازیوں نے مساجد کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ مساجد سے قالین اور صفیں وغیرہ اٹھا دی جائیں کیونکہ یہ جراثیم ایک سے دوسرے شخص کو منتقلی کا باعث بنتی ہیں،مساجد کے فرش صابن یا سرف وغیرہ سے روزانہ دھوئے جائیں اور فرش پر نماز کی ادائیگی کی جائے ۔کھانسی، نزلہ، زکام میں مبتلا افراد گھروں تک محدود رہیں اور نماز کی ادائیگی بھی گھروں کے اندر کریں تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button