دینہاہم خبریں

جہلم میں 48 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 8 افراد متاثر، فعال کیسز کی تعداد 31 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق 48 گھنٹوں میں 8 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھرمیں 29 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 124650 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2698 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2591 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 76 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 63490 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1216 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.91 ہے۔

ضلع بھرمیں اب تک 72 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 640646 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی ہے۔

اب تک ضلع بھر میں ڈینگی کے 3 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈینگی کے 3 مثبت مریض داخل ہیں جن کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے، اب تک ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے دوران17 آؤٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button