دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، فعال کیسز کی تعداد 39 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روزمزید3مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ضلع بھرمیں آج مثبت کیسیز کی شرح %1.03 رہی۔

اس وقت ضلع بھر میں 37 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے جبکہ 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 119092 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2619 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2509 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 71 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 57931 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1138 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.9 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 563891 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button