ڈومیلی

ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اسامہ مختارملک کو ڈائریکٹرسوشل میڈیا جماعت اسلامی ضلع جہلم مقرر کر دیا

سوہاوہ: ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اسامہ مختارملک کو ڈائریکٹرسوشل میڈیاجماعت اسلامی ضلع جہلم مقررکر دیا جس پر جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے عہدیداران نے مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے مشاورت کے بعد اسامہ مختار ملک کو ڈائریکٹر سوشل میڈیا جماعت اسلامی ضلع جہلم مقرر کردیاگیا جس پر جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ سوہاوہ جہلم دینہ کے ارکان و کارکنان کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

اسامہ مختار جمعیت طلبہ کے رکن،جے آئی یوتھ یونین کونسل نگیال کے صدر،جماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ کی باڈی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسامہ مختار کے والد مختار احمد (مرحوم) بھی جماعت اسلامی کے رکن تھے۔

اسامہ مختار نے کہاسب کی مشاورت کے بعدمجھے ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے ڈائریکٹر سوشل میڈیا مقررکیا، میں ان کا مشکور بھی ہوں اور جو ذمہ داری دی اس کو اچھے اور احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا کسی کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button