ادیان عالم میں مکمل ضابطہ حیات اسلام کے سوا کوئی دین نہیں، سید اخلاق حسین نقوی

0

دینہ: ادیان عالم میں مکمل ضابطہ حیات اسلام کے سوا کوئی دین نہیں، ہادیان بر حق محمد و آل محمد علیہم السلام نے اپنے اپنے زمانے میں اسلام کی تعلیمات کو اپنے عمل سے روشن و منور فرمایا۔

یہ بات قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے فرمان پر ولادت باسعادت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم نے ہڈالہ سیداں دینہ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ باقر العلوم مولا امام محمد باقر علیہ السلام نے شدید مشکلات کے دور میں علم الٰہی کو متلاشی حق تک پہنچا کر رہتی دنیا کو سبق سکھایا کہ طاقت حق نہیں حق طاقت ہوا کرتا ہے آج بھی محروم و مظلوم انسانیت جادہ امام محمد باقر علیہ السلام پر چل کر ناکامیوں کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے عمل کو حکومتی سطح پر تیز کرنے کو ملک و ملت کے لئیے احسن قدم قرار دیا اور کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی ملک و ملت کے دفاع و ترقی میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ انشاء اللہ ہر اول دستہ ثابت ہونگے۔

جشن پاک سے سید نسیم حسین شاہ،سید علی عابد نقوی،سید کلیم مہدی،شیخ عاصف،نئیر عباس،زکاء حیدر،ننھا ذاکر علی ہادی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کیک کاٹا گیا جبکہ پروگرام عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کے استحکام اور عساکر پاکستان کی مزید کامیابی کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.