پنڈدادنخان میں نامعلوم افراد نے تشدد اور بجلی کے کرنٹ لگا کر باپ بیٹے کو قتل کر دیا

0

پنڈدادنخان (چوہدری رفیق+ زاہد حیات+ سلیمان شہباز)پنڈدادنخان دوہرے قتل کی واردات، نامعلوم افراد نے تشدد /اور بجلی کے کرنٹ لگا کر باپ بیٹے کو قتل کر دیا، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق نزد نادرا آفس پنڈدادنخان کے قریب محلہ میں رہائش پذیر60 سالہ راجہ یوسف اور بیٹے راجہ سجاد کو نامعلوم افراد نے گھر ہی میں تشدد اور بجلی کے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔

راجہ یوسف گولپور کے رہائشی تھے کئی سال پہلے پنڈدادنخان منتقل ہوئے تھے اور روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم تھے۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں کی ایک یا دو روز قبل تشدد اور پھر بجلی کے کرنٹ لگانے سے موت واقع ہوئی ہے، تاہم پولیس تھانہ پنڈدادنخان نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، تاہم قتل کے محرکات کا تا حال اندازہ نہیں ہوسکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.