جلالپورشریف اور چوٹالہ پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر جلالپورشریف اور چوٹالہ پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے سب انسپکٹر شہباز احمد نے دوران گشت ملزم محمد اقبال ولد محمد عنایت سکنہ پنن وال سے3لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ جلالپور شریف کے سب انسپکٹر شہباز احمد نے بضمن تفتیش ملزم محمد اقبال ولد محمد عنایت سکنہ پنن وال سے40لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ چوٹالہ کے اے ایس آئی زاہد محمود نے بضمن تفتیش ملزم عامر عباس ولد اصغر علی شاہ سکنہ چاہ بھاٹہ کوٹلی سیداں کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ4عدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.