کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت یونین کونسل جنجیل میں سینکڑوں پودے تقسیم

0

جہلم: کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت یونین کونسل جنجیل میں سینکڑوں پودے تقسیم،صاف ستھری فضا اور صحت مند ماحول کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے اور یو سی جنجیل ضلع بھر میں اس حوالے سے سر فہرست رہے گی۔ چیئرمین یوسی جنجیل چوہدری عتیق الرحمن اور سیکرٹری طاہر علی کا عزم
تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے گزشتہ روز یونین کونسل جنجیل میں پودے تقسیم کرنے کیلئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام سیکرٹری یونین کونسل طاہر علی کی جانب سے کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین چوہدری عتیق الرحمن تھے جبکہ کونسلر چوہدری اظہر نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران یونین کونسل کی جانب سے اہل علاقہ کو بڑی تعداد میں پودے بالکل مفت فراہم کئے گئے اور ان کو مناسب جگہ کاشت کرنے اور ان کی دیکھ بھال بارے آگاہی بھی دی گئی۔
اس حوالے سے چیئرمین یوسی چوہدری عتیق الرحمن نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے گزشتہ برسوں کے دوران درختوں کی اندھا دھند کٹائی کے باعث نہ صرف ہمارے جنگلات ختم ہو گئے ہیں بلکہ گرمی کا موسم حد درجہ طویل اور سخت ہو گیا ہے جبکہ بارشوں کی کمی کا بھی سامنا ہے اب حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے اس میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ہر شخص کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اگلی نسلوں کو محفوظ کرنا چاہیئے۔
سیکرٹری یوسی طاہر علی نے کہا کہ ضلع بھر میں یوسی جنجیل میں سب سے زیادہ پودے لگانے کاعزم کر رکھا ہے اور یوسی جنجیل کو مثالی بنانا ہمارا مشن ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.