دینہاہم خبریں

سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کتنی سیٹیں جیتے گی؟ فوادچوہدری کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

سینٹ الیکشن 2021 میں تحریک انصاف کتنی سیٹیں جیتے گی؟ فوادچوہدری کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

سینیٹ انتخابات میں اٹھائیس سے تیس نشستیں حاصل کر کے سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہوگی،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا۔

ٹویٹ میں لکھا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوگا کہ تیل کس بھاؤ ہے، جلسوں بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔


اپنے ٹویٹ میں فوادچوہدری نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف سینیٹ کے انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کر کے سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہوگی،ن لیگ،پی پی کی نابالغ قیادت کواحساس ہو گا کہ تیل کس بھاؤ ہے، جلسوں،بیانات اوراستعفوں کے بعدلانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔

چاروں صوبوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل شام کو مکمل ہوگا،جبکہ سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button