پنڈدادنخاناہم خبریں

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی قیادت میں حلقہ این اے 67 کو مثالی بنا دیں گے۔ راجہ افتخار شہزاد

پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی عوام کو مشکلات سے نکالے گی اور نیا پاکستان بنانے کا وعدہ انشاء اللہ پورا کیا جائے گا۔
یہ بات رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد نے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ پنڈ دادنخان اس علاقے کی قسمت بدل دے گا اور یہ بات یقینی ہے کہ چوہدری فواد کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر بام عروج پر پہنچایا جائے گا۔
سابق تحصیل ناظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے چوہدری فواد کی قیادت میں بھرپور حصہ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے اور چوہدری فواد اس حلقے کے لیے امید کی بہت بڑی کرن اور باصلاحیت رہنما ہیں اور ان کی رہنمائی میں حلقے کے تمام مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button