بے سہاروں کو چھت مہیاکرنا اور انھیں زندگی دینا بڑا عظیم کام ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار

0

دینہ (نعیم بھٹی) وہ لوگ عظیم ہوتے ہیں جو دوسروں کے دکھوں کا مداوا کرتے ہیں، انسانیت کی خدمت سے بڑا کام دنیا میں نہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (نارووال) سیالکوٹ شوکت کمال ڈار نے اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے اولڈ ہوم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بے سہاروں کو چھت مہیاکرنا اور انھیں زندگی دینا بڑا عظیم کام ہے جس کیلئے اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے تمام اراکین کا جذبہ قابل ستائش ہے، انہوں نے علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے میں اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے اراکین کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام قریشی نے کہا کہ اولڈ ہوم میں لوگوں کو ہر طرح کا مفت علاج ہو رہا ہے اور اتوار کے دن کے علاوہ ہر روز 3بجے سہ پہر سے 5بجے شام تک انکھوں کا بھی مفت چیک اپ بھی ہوتاہے او ر جلد ہی اپریشن کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے گی اگر کوئی دوسرے شہر سے مریض یا اس کے ساتھ کوئی بھی آئے گا تو وہ ہمارے مہمان کی حیثیت سے ہو گے ان کا کھانا پینا ہماری ذمہ داری ہو گئی۔

تقریب سے ٹرسٹ کے نائب صدر طارق بھٹی نے ٹرسٹ کے تحت جاری منصوبوں کی تفصیلات سے شرکاء کو اگاہ کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیاض کمال نے ادا کئے۔ تقریب میں چوہدری سعید ،ندیم مغل ، میاں نعیم بشیر ، چوہدری صغیر (کونسلر) انعام الحق، حاجی عبدالرشید (سبزی منڈی دینہ) عمران قریشی ، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.