جہلم

پینے کا صاف اور صحتمند پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: پینے کا صاف اور صحتمند پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے جس کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی ادارے بھی اہم کردارادا کر رہے ہیں،ایسے سماجی ادارے اور مخیر حضرات عطیہ خداوندی سے کم نہیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے رحمت ویلفیئر فاؤنڈیش جہلم کے زیر اہتمام داراپور میں 37 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ادارے حکومت کے مل کر عوام کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردارادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں پینے کے صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی میں رحمت ویلفیر فاؤنڈیشن جہلم اپنے کام کی وجہ سے ایک نام اور مقام رکھتی ہے، جو پانی کے ساتھ کڈنی سنٹر دائیلاسسز اور دیگر قدرتی آفات میں بھی عوام کی خدمت کرتی ہے۔
اس موقعہ پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن اور معاون ملک ضیاء اللہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ داراپور کھلی کچہری میں عوام نے پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کیا جو میں نے طارق مغل چیرمین رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کو ذمہ داری سونپی جو انہوں نے بہت جلد مکمل کرکے عوام کا خواب پورا کر دیا ہے۔
اس موقع پر رحمت ویلفیر فاؤنڈیش جہلم کے عہدیداران طارق مغل، چوہدری اعجاز احمد، ڈاکٹر فاضل، محمد اشتیاق پال آفتاب احمد مغل سید ابرار شاہ اور معاون خصوصی ملک ضیاء اللہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button